غریبوں کے حقوق کی بحالی متحدہ کا نصب العین ہے ذوالفقار

عوام کی بہتری نظام کی تبدیلی میں پوشیدہ ہے، لیگل ایڈ کمیٹی کے...


Press Release August 17, 2012
متحدہ قومی مومنٹ فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد لیگل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام دیال داس کلب میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں متحدہ اور لیگل ایڈ کمیٹی کے ذمے داران و کارکنان اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار علی خانزادہ نے کہا کہ گزشتہ 65 برسوں سے جاگیردارانہ نظام کی چکی میں پسنے والے غریب عوام کے حقوق کی بحالی ایم کیو ایم کا نصب العین ہے۔

ہماری تحریک نظام کی تبدیلی کیلیے ہے۔ نظام کی تبدیلی کی اس جدوجہد میں ہمیں قوت ارادی اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ایم این اے سید طیب حسین نے کہا کہ سندھ دھرتی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر متحدہ نے ببانگ دہل آواز بلند کی ، ہماری پوری کوشش ہے کہ سندھ سمیت ہر صوبے کو اس کا جائز حق دلایا جائے۔ تقریب سے رکن زونل کمیٹی افتخار قائم خانی اور لیگل ایڈ کمیٹی کے ذمے داران نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں