کراچی پھر سے لو کے تھپیڑوں کی زد میں آگیا سمندری ہوائیں بند
گرمی کی موجودہ لہر تھرپارکر میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ہے، محکمہ موسمیات
شہر قائد میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے ایک بار پھر شدید گرمی نے ڈیرے ڈال دیئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ایک بار پھر گرمی کی لپیٹ میں آگیا، شہر میں سمندر کی ہوائیں بند ہونے سے ایک بار پھرگرمی بڑھ گئی۔ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی گرم ہوائیں شہرکا رخ کررہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ریکارڈ ہوا ہے تاہم ہوامیں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویوکا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
گرمی کی موجودہ لہرتھرپارکرمیں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ہے اورمحکمہ موسمیات نے گرمی کی لہربرقراررہنے کی پیش گوئی کی ہے۔