پاکستان میں انسانی حقوق کو فروغ دیا جائے اقوام متحدہ

افغانستان میں استحکام اور مفاہمت کی حمایت قابل تعریف ہے، سیکریٹری جنرل بان کی مون


June 10, 2013
افغانستان میں استحکام اور مفاہمت کی حمایت قابل تعریف ہے، سیکریٹری جنرل بان کی مون فوٹو: وکی پیڈیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ امید ہے نواز شریف خواتین کو بااختیار بنانے ،انسانی حقوق کے فروغ ، صدی کے اہداف کے حصول کے لیے موثر اقدامات کریں گے ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف کے نام مبارک باد کے خط میں توقع ظاہر کی ہے کہ نواز شریف پاکستان اور اقوام متحدہ کی موجودہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ایک سول حکومت سے دوسری سول حکومت کو اقتدار منتقلی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔



پاکستانی عوام نے ووٹ ڈال کر اس عزم کی تجدید کی کہ پاکستان اپنے آئین کا احترام کرتا ہے، اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے،امن اور خوشخالی کے لیے تعاون جاری رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام اور مفاہمت کے لیے نواز شریف کی حمایت قابل تعریف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |