توہین عدالت کیس طلال چوہدری کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا جس کے نتیجے میں وہ 5 سال کے لئے نااہل ہوگئے ہیں


ویب ڈیسک October 09, 2018
طلال چوہدری نے سپریم کورٹ میں اپنی سزا پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے سپریم کورٹ میں اپنی سزا پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ان کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طلال چوہدری 5 سال کیلیے نااہل

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کی جائے تاہم آج سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی توہین عدالت کیس میں انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طلال چوہدری 50 لاکھ روپے کے مقروض

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو آرٹیکل 63 (1) جی کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت برخاستگی تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں وہ 5 سال کے لئے نااہل ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |