تنخواہ سے محروم لیڈی ہیلتھ ورکرزکی ریلیاں اورمظاہرے

7ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی، مظاہرین،...

7ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی، مظاہرین، فوری ادائیگی کا مطالبہ (فوٹو : فائل)

GILGIT:
زیریں سندھ کے مختلف شہروں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیے، ان کا کہنا تھا کہ7ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث ان کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق مٹیاری ، ہالا، بھٹ شاہ، سعید آباد، کھنڈو کی 402 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 7 ماہ سے تنخواہیں مہیں ملیں جس کے خلاف درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا،عابدہ سومرو، نسیمہ خاصخیلی، گلزار، شگفتہ اور دیگر نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی ہمیں تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے، 7 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں۔

ادھر ڈگری میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے صغریٰ خاصخیل، بتول اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے میں بچے بھی شریک تھے ،ان کا کہنا کہ وہ 6ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں اور عید پر بھی ادائیگی نہ ہونے سے ان کے بچے عید کی خوشیاں نہیں منا سکتے، انہوں نے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story