آئی جی پنجاب کا تبادلہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کیلیے کیا گیا مریم اورنگزیب
وزرا ایسی زبان استعمال کررہے ہیں جو کوئی شخص اپنے گھر میں استعمال نہیں کرسکتا، ترجمان مسلم لیگ (ن)
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انتخابات سے 10 روز قبل راتوں رات آئی جی پنجاب کا تبادلہ کیا گیا تاہم یہ تبادلہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے لیے کیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے روز تماشا کرکے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے ، جھوٹ بول کر عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، لوڈشیڈنگ پرنوٹس نہیں لیکن سی این جی اسٹیشنز کے ٹوائلٹس کی صفائی وزیراعظم خود دیکھیں گے ۔ وزرا روز ایسی زبان استعمال کررہے ہیں جو کوئی شخص اپنے گھر میں استعمال نہیں کرسکتا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 دن سے انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، اسٹاک ایکسچینج میں لوگوں کے اربوں روپے ڈوب رہے ہیں، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا ہے، عوام کو حقیقت بتائیں کہ آپ ایک نااہل ٹیم اور ٹولہ ہیں، یہ سب نقصان آپ کی نااہلی کی وجہ سے ہورہا ہے۔ عوام کو بتائیں کہ آئی ایم ایف میں جانے سے پہلے گیس بجلی کی قیمت کیوں بڑھائی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : گورنر پنجاب کے قریبی عزیز امجد سلیمی آئی جی پنجاب تعینات
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو خودکشی کر لوں گا، ہم انہیں خودکشی کا مشورہ نہیں دیتے کیونکہ یہ حرام ہے، خارجہ پالیسی کے بلنڈرز سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سینیئر صوبائی وزیر محمود الرشید کے بیٹے نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور اغوا کیا، محمود الرشید کے بیٹے کس حالت میں پکڑے گئے تھے وہ میں قوم کو نہیں بتانا چاہتی، آج آئی جی پنجاب محمد طاہر کو تبدیل کر دیا گیا کیونکہ آئی جی نے پولیس پر تشدد کے بعد محمود الرشید کی بات نہیں مانی تو آئی جی کا تبادلہ کردیا گیا، انتخابات سے 10 روز قبل راتوں رات آئی جی پنجاب کا تبادلہ کیا گیا تاہم یہ تبادلہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے لیے کیا گیا، چیف جسٹس آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا نوٹس لیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو گرفتار کرکے پیغام دیا گیا کہ آپ کو عثمان بزدار بننا چاہیے تھا، آپ نے پنجاب کو کیوں ترقی دی، انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا ۔ کیا وہ اشتہاری یا دہشتگرد تھے جو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا۔