کراچی کے عوام نے متحدہ کے حق میں فیصلہ دیدیا الطاف حسین

پاکستان کواتناخودمختارملک بنائیں گے کہ کوئی بھی قوت غلط نگاہ نہیں ڈال سکے گی


Express Desk June 10, 2013
پاکستان کواتناخودمختارملک بنائیں گے کہ کوئی بھی قوت غلط نگاہ نہیں ڈال سکے گی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی''منی پاکستان ''ہے اورمنی پاکستان کے عوام نے ایم کیوایم کے حق میں فیصلہ دیدیا۔

اللہ تعالیٰ نے الطاف حسین کوصرف اردو بولنے والے عوام کی خدمت کیلیے ہی پیدا نہیں کیابلکہ تمام قومیتوں،تمام زبان بولنے والوں اورتمام مذاہب کے ماننے والوں کی خدمت کیلیے پیداکیاہے،ایم کیوایم ،پاکستان میں رہنے والے تمام لوگوںکی نمائندہ جماعت ہے جن میں اقلیتیں بھی شامل ہیں،اگر کوئی یہ الزام لگاتا ہے کہ الطاف حسین غیرمسلموںکے حقوق کیلیے جدوجہد کررہاہے اس لیے وہ کافرہے تومجھے ان لوگوں کے فتوؤں کی پرواہ نہیں،ایم کیوایم،پاکستان کواتنا آزاد اور خودمختار ملک بنائے گی۔پی ایس 128،قائدآبادکی نشست پرحق پرست امیدوارکی کامیابی کی مبارکباددینے والے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں اردوبولنے والوں کے ساتھ ساتھ دیگرزبانیں بولنے والے بھی رہتے ہیں۔



یہاں پختوں،پنجابی،بلوچ، سندھی،کشمیری، بلتستانی، ہزاروال،سرائیکی اورگلگتی بھی رہتے ہیں اسی لیے ہم نے مہاجرقومی موومنٹ سے اپنانام بدل کرمتحدہ قومی موومنٹ رکھ دیا،ایم کیوایم برسوں سے انتخابی کامیابیاں حاصل کرتی رہی ہے لیکنPS-128 میںکامیابی سے مجھے ایک عجیب سی خوشی محسوس ہورہی ہے کیونکہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں ایم کیوایم پہلے کبھی نہیں جیتی تھی،ایم کیوایم صرف اردوبولنے والوں کی نمائندہ جماعت نہیں بلکہ ملک بھرکی تمام قومیتوں اورغیرمسلم پاکستانیوںکی نمائندہ جماعت ہے۔ الطا ف حسین نے رینجرز،فوج، آئی ایس آئی، آئی بی،ایف آئی اے اورسی آئی اے کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنوں کواغوااورذبح کرنے والے گینگ وارکے دہشت گردوں کولگام دیں،ہم نہیں چاہتے کہ ہمیں وہ کچھ کرناپڑے جو حق دفاع کے زمرے میں آتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں