امن وامان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے وزیراعلیٰ

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، انھیں فوری گرفتار کریں


Staff Reporter June 10, 2013
کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، انھیں فوری گرفتار کریں۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں بدامنی کے واقعات خصوصا لیاری کی صورتحال پر پر تشویش کااظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے پولیس اور رینجرز کے حکام کو ہدایت کی بدامنی پھیلانے والے عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔



انھوں نے ہدایت کی کہ کراچی میں پولیس اور رینجرزاپنے گشت فوری میں اضافہ کریں اور ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں