پی ایس ایل کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ مستعفی

نائلہ بھٹی نے اپنے مستعفی ہونے کی وجہ اپنی نجی مصروفیات کو قرار دیا ہے


Mian Asghar Saleemi October 09, 2018
نائلہ بھٹی نے اپنے مستعفی ہونے کی وجہ اپنی نجی مصروفیات کو قرار دیا ہے،فوٹو: ایکسپریس

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کا آغاز ہو گیا، پی ایس ایل کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نائلہ بھٹی مستعفی ہو گئیں۔

انہوں نے اپنا استعفی بورڈ کو ارسال کر دیا ہے۔ نائلہ بھٹی نے اپنے مستعفی ہونے کی وجہ اپنی نجی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔ پی سی بی نے استعفی منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ ان کے لئے نیک نمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

مستقبل قریب میں نجم سیٹھی کے قریب سمجھے جانے والے بورڈ کے کئی اور عہدیداروں کے استعفے آنے کا قوی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |