اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نکی ہیلی نے استعفی دے دیا

نکی ہیلی نے استعفیٰ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ارسال کردیا جو انہوں نے منظور کرلیا

استعفے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں،فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نکی ہیلی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں متعین امریکی خاتون سفیر نکی ہیلی نے اپنی ذمہ داریوں سے دست برداری اختیار کرتے ہوئے استعفیٰ صدر ٹرمپ کو ارسال کردیا جو انہوں نے منظور کرلیا۔


نکی ہیلی نے مستعفی ہونے سے متعلق باقاعدہ اعلان نہیں کیا جب کہ امریکی صدر نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 'وہ اوول ہاؤس میں اپنی دوست نکی ہیلی کے ہمراہ بڑا اعلان کریں گے'۔



یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے اسرائیل سے متعلق اقدام اور امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف قرار داد منظور ہونے پر نکی ہیلی کو سخت تنقید کا سامنا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کی تھی۔
Load Next Story