ہماری حکومت ہی ملکی معیشت کو دلدل سے نکالے گی وزیر اعظم

میڈیا اور عوام کے سامنے حکومتی موقف درست انداز میں پیش کیا جائے، وزیر اعظم کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سینئر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں اور یہ واحد حکومت ہوگی جو معیشت کو دلدل سے نکالے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سینئرپارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود، شیریں مزاری، اعظم سواتی، شبلی فراز، علی محمد خان اور عثمان ڈار سمیت دیگرنے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، ڈالر 136 روپے سے بھی تجاوز کرگیا


ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کی وجوہات بتائیں اور معاشی پالیسیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو حکومتی موقف کے دفاع کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی موقف درست انداز میں میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عوام کو ہر معاملے پر اعتماد میں لیں ہم عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں اور یہ واحد حکومت ہوگی جو معیشت کو دلدل سے نکالے گی۔

 
Load Next Story