خصوصی آڈٹ پی آئی اے کے کرپٹ افسران بے نقاب

انتظامیہ کا آڈٹ رپورٹ پر کارروائی کا فیصلہ، فہرست مرتب کرنا شروع کر دی


وقاص احمد October 10, 2018
انتظامیہ کا آڈٹ رپورٹ پر کارروائی کا فیصلہ، فہرست مرتب کرنا شروع کر دی۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم پرکرائے گئے اسپیشل آڈٹ میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی پر کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے آڈیٹر جنرل کی جانب سے کرائے گئے اسپیشل آڈٹ میں مالی بے ضابطگیوں سے پی آئی اے کو پہنچنے والے نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیشل آڈٹ کی شفارشات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں ایئر لائن کے مارکیٹنگ ، انجینئرنگ، فنانس اورآئی ٹی کے شعبوں میں مالی بے قائدگیوں میں ملوث افسران کی فہرست مرتب کرنا شروع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے نے مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی سے خدمات واپس لے کر انھیں واپس پی آئی اے رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ اسپیشل آڈٹ میں مالی بے قائدگیوں کی نشاندہی پر سی ای او کے منیجرکوآرڈینیشن جاوید جمیل کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |