ٹیکس دہندگان کے لیے نیا سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری کرنیکا فیصلہ

توقع ہے کہ آئندہ 2 ہفتے تک اسے حتمی شکل دیکرجاری کردیاجائیگا، سینئرافسر ایف بی آر


Irshad Ansari October 10, 2018
توقع ہے کہ آئندہ 2 ہفتے تک اسے حتمی شکل دیکرجاری کردیاجائیگا، سینئرافسر ایف بی آر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایف بی آرنے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے ایک صفحے پرمشتمل نیا سادہ وآسان انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کااصولی فیصلہ کیاہے۔

ایف بی آرکے ایک سینئرافسر نے بتایا کہ مجوزہ ٹیکس ریٹرن فارم کا مسودہ تیار کرلیا گیا اور توقع ہے کہ آئندہ 2 ہفتے تک اسے حتمی شکل دیکرجاری کردیاجائیگا۔

واضح رہے کہ نئے ریٹرن فارم کے اجرا کے بعد ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس گوشوارے اسی فارم کے مطابق جمع کروائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔