وزیراعظم آج 50 لاکھ گھربنانے کے منصوبے کا اعلان کریں گے

رجسٹریشن کاعمل 22 اکتوبرسے شروع ہوگا جودو ماہ تک جاری رہے گا


ویب ڈیسک October 10, 2018
ملک بھر کی کچی آبادیوں کو بھی اسکیم میں شامل کیا جائے گا: فوٹو: فائل

BRISBANE: وزیراعظم عمران خان آج 50 لاکھ گھربنانے کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان آج 50 لاکھ گھربنانے کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔ پہلے مرحلے میں ملک کے کچھ اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت منصوبہ شروع کیا جائے گا جس کی رجسٹریشن کاعمل 22 اکتوبرسے شروع ہوگا جودوماہ تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھرکی کچی آبادیوں کو بھی اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔ بےگھرافراد کو ترجیح دی جائے گی۔ پہلےمرحلے میں گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین اور عام شہری رجسٹریشن کراسکیں گے۔ حکومت نے اس منصوبے کے لیے "اپنا گھر اتھارٹی" کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جو ہرشہر میں سستے گھروں کی ضروریات اور جگہ کی نشاندہی کرے گی۔

فیڈرل گورنمنٹ ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن نجی شعبے کے اشتراک سے منصوبہ شروع کرے گی۔ گھروں کی لاگت 15 سے 20 سال کی آسان اقساط میں وصول کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں