سپاہی کی جسمانی فٹنس نہایت اہم ہے آرمی چیف جنرل باجوہ

یہ مقابلے جنگی مہارت ، زمانہ جدید کی جنگوں کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلیے ضروری ہیں، آرمی چیف


احمد منصور October 10, 2018
پاک فوج سمیت 11ممالک کی افواج کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،مقابلے15 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ فوٹو: فائل

MIAMI,: پاک فوج کے زیراہتمام دوسرے عالمی پیسز مقابلے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سپاہی کی جسمانی فٹنس چیلنجز سے نمٹنے کیلیے نہایت اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دوسرے عالمی پیسز مقابلوں کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلیے ایک سپاہی کے لیے جسمانی فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ یہ مقابلے اعلیٰ سطح کی جنگی مہارت کے متقاضی ہیں جو زمانہ جدید کی جنگوں کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ضروری ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان مقابلوں میں کثیر الملکی شمولیت اور جوانوں کا عزم بھی اہم ہے۔ان مقابلو ں میں بحرین، چین، کویت، ملائشیا، مالدیپ، نیپال، نائیجیریا، سری لنکا، ساؤتھ افریقہ، یو اے ای اور برطانیہ کی افواج کی 17ٹیمیں شریک ہیں، پاک فوج کی16 ٹیمیں مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

اپنی نوعیت کے منفرد اور سخت ترین پیسز مقابلے15 اکتوبر تک جاری رہیں گے جن میں مصر، اٹلی ، روس ، میانمر، تاجکستان، ترکی اور ازبکستان کے دستے بطور مبصر شرکت کررہے ہیں۔ ان مقابلوں کو پہلے پاک فوج کی سطح پر متعارف کرایا گیا تھا،دنیا بھر کی افواج میں ان مقابلوں کو مقبولیت حاصل ہونے پر مقابلوں کے عالمی سطح پر انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور 2016میں پیسز کی پہلی عالمی چمپئن شپ لاہور میں منعقد ہوئی جو پاکستان نے جیتی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں