کام کرنےوالا ہی میرا دوست ہے کرپشن برداشت نہیں کروں گا وزیراعظم

وفاقی وزرا اپنے اخراجات 30 فیصد کم کریں اور وقت پر دفتر آنے کی پابندی کو یقینی بنائیں، وزیر اعظم


ویب ڈیسک June 10, 2013
وفاقی وزرا اپنے اخراجات 30 فیصد کم کریں اور وقت پر دفتر آنے کی پابندی کو یقینی بنائیں، وزیر اعظم۔ فوٹو: پی پی آئی

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کام کرنے والا ہی ان کا دوست ہے وفاقی کابینہ میں شامل وزیروں کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں توانائی بحران، امان و امان کی صورت حال، نئے مالی سال کے لئے بجٹ کی تیاری اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کابینہ کو امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دے کر خدمت کا موقع دیا،مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے انتخابی منشور پر100 فیصد عمل کرے گی، ملک کو کئی مسائل کا سامنا ہے لیکن اگر خلوص نیت سے کام کیا جائے تو تمام مسائل 5 سال میں ختم ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ کام کرنے والا ہی ان کا دوست ہے، وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کی کارکردگی مانیٹر کی جائے گی اور ہر 6 ماہ بعد اس کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزرا اپنے اخراجات 30 فیصد کم کریں اور وقت پر دفتر آنے کی پابندی کو یقینی بنائیں اور سرکاری اداروں میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں