عثمان ڈار وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین تعینات

نوجوانوں کی نمائندگی کے لیے عثمان ڈار بہترین انتخاب ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک October 10, 2018
نوجوانوں کی نمائندگی کے لیے عثمان ڈار بہترین انتخاب ہیں، وزیراعظم ۔فوٹو : فائل

عمران خان نے عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین تعینات کردیا ہے جس کے بعد ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی نمائندگی کے لیے عثمان ڈار بہترین انتخاب ہیں جب کہ یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جو اعتماد کیا اس پر پورا اتروں گا، وزیراعظم نے نوجوانوں کو صحیح معنوں میں با اختیار بنانے کا ٹاسک سونپا ہے، سابق حکومت میں لیپ ٹاپ مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، اب مکمل تیاری کے ساتھ نوجوانوں کے لیے زبردست پالیسیز اور اسکیم لانچ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں