ماسکو صدر کے حکم پر مسجد پر چھاپا 300 افراد گرفتار

روسی صدرنے اپنے خطاب میں بنیاد پرستی، قومیت اور علیحدگی پسندی کےفروغ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔


ویب ڈیسک June 10, 2013
روسی صدرنے اپنے خطاب میں بنیاد پرستی، قومیت اور علیحدگی پسندی کےفروغ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: رائٹرز

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے حکم پر پولیس نے ایک مسجد سے 300 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق روس میں مذہبی انتہا پسندی اور باغیانہ سوچ کا پرچار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے صدارتی حکم کے بعد مختلف شہروں میں پولیس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں ، اسی دوران پولیس نے دارالحکومت ماسکو کی ایک مسجد سے 170 غیر ملکیوں سمیت 300 افراد کو گرفتار کر کے مختلف قسم کا تحریری مواد قبضے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ روس میں رواں سال کے دوران دارالحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں اب تک کئی مساجد میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ جمعے کو روسی صدر نے اپنے خطاب میں بنیاد پرستی، قومیت اور علیحدگی پسندی کے فروغ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |