لاہور قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم اور بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے


ویب ڈیسک October 10, 2018
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے فوٹو:فائل

عدالت نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم اور بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے منشا علی کھوکھر عرف بم اور اسکے بیٹوں کے خلاف ایل ڈی اے کی ٹیم پر حملہ کیس کی سماعت کی۔ منشا بم اور اس کے بیٹے پیش نہ ہوئے جس کا عدالت نے نوٹس لیا۔

عدالت نے نادرا کو قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم اوراس کے چاروں بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی دوبارہ جاری کردیے اور ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بھی منشا بم اوراس کے بیٹوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود منشاء بم روپوش ہے اور پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔ منشاء بم پر اوورسیز پاکستانیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے اور اس کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی مقدمہ زیر سماعت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں