کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

ناظم آبادمیں عید گاہ گراونڈ کے قریب موٹر سائیکل سوارافراد نےچلتی کار پرفائرنگ کردی جس کےنتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے


ویب ڈیسک June 10, 2013
ناظم آبادمیں عید گاہ گراونڈ کے قریب موٹر سائیکل سوارافراد نےچلتی کار پرفائرنگ کردی جس کےنتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے فوٹو: فائل

RAWALPINDI: شہر میں آج بھی ٹارگٹ کلرز اپنی کارروائیاں آزادنہ انداز میں کرتے رہے اس دوران 5افراد کو گولیوں کا نشانہ بناکرانہیں ابدی نیند سلادیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ مواچھ گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں راکٹ حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا جس کی شناخت نہیں ہوسکی ، ناظم آباد میں عید گاہ گراونڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد نے چلتی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سید احمد حسین جاں بحق اور محسن شدید زخمی گیا جسے اسپتال پہنچایا گیا لیکن محسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، پولیس کے مطابق مقتول شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھا جب کہ سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب فائرنگ سے بھی ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔