جنسی ہراسانی ’سنسکاری بابوجی‘ کے خلاف مزید خواتین سامنے آگئیں

فلم’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘کی ٹیم کی ایک خاتون نے بھی آلوک ناتھ پر جنسی ہراسانی کاالزام لگایاہے


ویب ڈیسک October 10, 2018
اداکار آلوک ناتھ پر گزشتہ روزپروڈیوسر ونتا نندا نے زیادتی کاالزام لگایاتھا، فوٹوفائل

بالی ووڈ میں سنکساری اور تہذیب یافتہ کرداروں کے لیے مشہور اداکار آلوک ناتھ پر مزید خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگادئیے۔

گزشتہ روز اداکار آلوک ناتھ پر بالی ووڈ پروڈیوسرونتا نندا نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ بالی ووڈ کے ''بابوجی''نے انہیں ان ہی کے گھر پر زیادتی کانشانہ بنایا جب کہ 90 کی دہائی کے مقبول ترین ڈرامے ''تارا''کی مرکزی اداکارہ نونیت نشان نے بھی آلوک ناتھ پر جنسی ہراسانی کاالزام لگایاتھا اور اب مزید خواتین نے سامنے آکر آلوک ناتھ کی شرافت سے پردہ اٹھاکر انہیں بے نقاب کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سندھیا نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں وہ اور آلوک ناتھ ایک ٹیلی فلم میں کام کررہے تھے جس میں وہ ان کی بیٹی کا کردار اداکررہی تھیں تاہم ایک دن آلوک ناتھ نے نا صرف انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا بلکہ ان کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش بھی کی۔

اداکارہ سندھیا کے علاوہ فلم''ہم ساتھ ساتھ ہیں'' کی ٹیم کی ایک خاتون نے بھی آلوک ناتھ کے مہذب چہرے کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلوک ناتھ نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا اور ان کےساتھ بدسلوکی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔