وزیراعظم نوازشریف سے ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کی غیر رسمی ملاقات

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، وزیر اعظم

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وہ وزارت عظمیٰ کی حمایت پر الطاف حسین سے جلد رابطہ کرکے ان کا شکریہ ادا کریں گے، بابرغوری، فوٹو:فائل

متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما سینیٹر بابر غوری نے وزیر اعظم نواز شریف سے غیر رسمی ملاقات کی ہے جس میں وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لئے ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے ۔


پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بابر غوری کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی، جس میں ملک کو درپیش مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات کے بعد سینیٹر بابر غوری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیر اعظم نے انہیں الطاف حسین کا شکریہ ادا کرنے کا کہا ہے اور اس سلسلے میں وہ خود بھی ایم کیو ایم کے قائد سے رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی مومنٹ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت وزارت عظمیٰ کے لئے نواز شریف کی حمایت کی تھی۔ اس سے قبل بھی ایم کیو ایم کے وفد کی مسلم لیگ (ن) کے قائدین سے ملاقات کی خبریں نشر ہوئی تھیں تاہم متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی تھی۔
Load Next Story