پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کے حصص کی خرید و فروخت معطل کردی

قومی ایئر لائن کو سالانہ اجلاس نہ بلانے اور اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر ڈیفالٹ کاؤنٹر میں ڈالا گیا


ویب ڈیسک October 10, 2018
قومی ایئر لائن کو سالانہ اجلاس نہ بلانے اور اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر ڈیفالٹ کاؤنٹر میں ڈالا گیا فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے قومی ائر لائن پی آئی اے کو ڈیفالٹ کاؤنٹر پر ڈال دیا۔

قومی ایئر لائن کو سالانہ اجلاس نہ بلانے اور سالانہ اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر ڈیفالٹ کاؤنٹر میں ڈالا گیا، جس کے نتیجے میں اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز کی خرید و فروخت آج سے معطل ہوگئی ہے۔

پی آئی اے شیئرز کی خرید و فروخت نوے دن کے لئے معطل کی گئی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے انتظامیہ کو اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔ قومی ایئر لائن نے دو سال سے سالانہ اکاؤنٹس کی تفصیلات اسٹاک ایکسچینج میں جمع نہیں کرائی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |