پریانکا چوپڑا کے والد طویل علالت کے بعد چل بسے

ڈاکٹراشوک چوپڑا کینسر کے مرض پر مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔


ویب ڈیسک June 10, 2013
بالی وڈ سے وابستہ کئی شخصیات نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغامات ميں گہر دکھ اور غم کا اظہار کیا. فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے والد ڈاکٹر اشوک چوپڑا طویل علالت کے بعد آج چل بسے۔

ڈاکٹر اشوک چوپڑا 2008 سے کینسر کے مرض پر مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے انتہائی تشویشناک حالت میں ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور اس دوران بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے اپنے والد کی تیمارداری کے لیے اسپتال میں موجود رہیں۔ ڈاکٹر اشوک چوپڑا کے انتقال پر بپاشا باسو، ڈپیکا پڈوکون اور آشا بوشلے سمیت بالی ووڈ سے وابستہ کئی شخصیات نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغامات ميں گہر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |