غلط اپیل پر ویسٹ انڈین وکٹ کیپر دنیش رام دین پر 2 میچوں کی پابندی عائد

دنیش رام دین پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک June 10, 2013
رام دین نے مصباح الحق کے کیچ کی غلط اپیل کی تھی جس کی بنا پر ہفتہ کے روز آئی سی سی نے ان پر لیول ٹو کے تحت فرد جرم عائد کی تھی۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھیل کے دوران غلط اپیل کرنے پر ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر دنیش رام دین پر 2 میچوں کی پابندی اور میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

دنیش رام دین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق کے کیچ کی غلط اپیل کی تھی جس کی بنا پر ہفتہ کے روز آئی سی سی نے ان پر لیول ٹو کے تحت فرد جرم عائد کی تھی، کرس براڈ کی سربراہی میں آئی سی سی کی کمیٹی نے دنیش رام دین کو کرکٹ کی روح مجروح کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر 2 میچوں پر پابندی اور میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسی قسم کا واقعہ بنگلا دیش کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں پیش آیا تھا جب کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف پر آئی سی سی نے 4 میچوں کی پابندی لگا دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |