جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت بدستورتشویشناک

نیلسن منڈیلا کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث 3 روز قبل تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا


ویب ڈیسک June 10, 2013
جنوبی افریقہ کے صدارتی ترجمان نے کہا کہ نیلسن مینڈیلا کی حالت میں کوئی سدھار نہیں آیا ہے۔

ISLAMABAD: جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا پھیپڑوں کی تکلیف کے باعث تین روز سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

جنوبی افریقا کے صدارتی ترجمان نے کہا کہ نیلسن مینڈیلا کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی ، انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ اہل خانہ کے علاوہ کسی کو نیلسن مینڈیلا سے ملنے کی اجازت نہیں، سابق صدر کی بیٹی کا اپنے والد سے ملنے کے بعد کہنا تھا کہ ان کے والد نے کٹھن حالات میں ہمت نہیں ہاری اور اپنی جدو جہد کو رکنے نہیں دیا اسی طرح وہ اپنی بیماری کو بھی مات دے دیں گے۔ 94 سالہ نیلسن منڈیلا کو نا صرف جنوبی افریقا بلکہ دنیا بھر میں آذادی اور امن کا عملبردار تصور کیا جاتا ہے، جنوبی افریقی عوام ان کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ نیلسن منڈیلا کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث3روز قبل تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھااور گزشتہ 7 ماہ کے دوران انہیں 4 مرتبہ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |