انگلینڈ نے پیٹرسن سے میسجزکی تفصیلات طلب کرلیں
اسٹار بیٹسمین تنائو سے چھٹکارے کیلیے فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے پرتگال چلے گئے۔
انگلش بورڈ کیون پیٹرسن کا 'جرم' آسانی سے معاف کرنے کو تیار دکھائی نہیں دیتا، ان سے متنازع ٹیکسٹ میسجز کی تفصیلات ظاہر کرنے کو کہا گیا ہے ، ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان میں ممکنہ تاخیر سے اسٹار بیٹسمین کی امیدیں پھر سے جاگنے لگیں، تنائو سے چھٹکارے کیلیے فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے پرتگال چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کیون پیٹرسن نے ٹیم میں اختلافات کا تاثر دینے اور کپتان اینڈریو اسٹروس و کوچ کے خلاف جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو ٹیکسٹ میسجز بھیجنے پر معذرت تو کرلی مگر بورڈ ان کو آسانی سے معاف کرنے کو تیار دکھائی نہیں دیتا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دوبارہ ٹیم میں لینے سے قبل بیٹسمین سے ان میسیجز کی تفصیلات معلوم کی گئی ہیں، پیٹرسن کیلیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی درخواست پر آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے حتمی اسکواڈ کے اعلان میں مزید6 روز کی مہلت دے دی،اس سے قبل ہفتے کو اعلان متوقع تھا مگر اب نئی پیشرفت کے بعد لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر منگل کو کیا جائے گا۔
اگرچہ پیٹرسن کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے کے امکانات کافی کم مگر ان کی امیدیں پھر سے جاگنے لگی ہیں ،وہ ذہنی تنائو سے چھٹکارے کیلیے اپنی فیملی کے ہمراہ پرتگال چلے گئے ہیں۔ کپتان اینڈریو اسٹروس کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں معاملہ حل کرنا ہے تو پھر میڈیا اور پبلک ریلیشن کمپنی سے دور ایک دوسرے سے بات کرنا ہوگی،پیٹرسن کی معافی درست سمت میں ایک قدم ہے یہ معاملہ صرف ٹیکسٹ میسجز کا نہیں بلکہ باہمی اعتماد اور احترام کا ہے، مجھے کیون پیٹرسن نے بہت مایوس کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرسن نے ابراہم ڈی ویلیئرز اور ڈیل اسٹین کو بھیجے گئے میسجز میں اسٹروس کے بارے میں افریقی زبان کا ایک بیہودہ لفظ استعمال کیا تھا۔