پنجاب کی 21 رکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں انجام پائی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔


ویب ڈیسک June 10, 2013
پنجاب کابینہ میں خواتین وزرا بھی شامل ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI:

پنجاب کی 21 رکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا، صوبائی وزرا سے گورنر مخدوم احمد محمود نے حلف لیا۔


حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں انجام پائی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے علاوہ صوبے کے اعلیٰ سیاسی افسران، مسلم لیگ (ن) کے رہنما و کارکن اور وزرا کے اہل خانہ بھی موجود تھے، حلف اٹھانے والے وزرا میں رانا ثنا اللہ، رانا مشہود احمد، مجتبیٰ شجاع الرحمان، ملک اقبال چنڑ، ہارون سلطان، آصف سعید، خلیل سندھو، ڈاکٹر فرخ جاوید، بلال یاسین، یاور زمان، ذکیہ شاہ نواز، چوہدری شفیق، شجاع خانزادہ، آصف ملک، حمیدہ وحید الدین شامل ہیں، ان کے علاوہ تنویر اسلم، میاں یاور زمان، سید ہارون احمد سلطان، بیگم حمیدہ اور چوہدری عبدالوحید بھی صوبائی وزرا میں شامل ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں