قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے

شہباز شریف بطور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، پروڈکشن آرڈر


ویب ڈیسک October 10, 2018
شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، پروڈکشن آرڈر۔ فوٹو:فائل

اسپیکر قومی اسمبلی نے 17 اکتوبر کے اجلاس کے لیے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی نے 17 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف کو طلب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ہیں جس کے بعد شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پروڈکشن آرڈر ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی محمد مشتاق نے جاری کیے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر دن 11 بجے بلایا گیا ہے اور اسپیکر اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی شرکت ضروری سمجھتے ہیں لہذا شہباز شریف کی اجلاس میں شرکت یقینی بنائی جائے۔

پروڈکشن آرڈر کی نقل چیئرمین نیب، ڈی جی نیب لاہور، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری و آئی جی پنجاب کو بھی بجھوائی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شہباز شریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

واضح رہے کہ چند روز قبل نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کیا جب کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔