برطانیہ خودکشی روکنے کی وزارت قائم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

دماغی امراض کے عالمی دن کے موقع پر برطانیہ میں وزارت دماغی امراض، عدم مساوات اور انسداد خودکشی تخلیق کی گئی ہے


ویب ڈیسک October 10, 2018
برطانیہ میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے وزارت قائم کی گئی ہے فوٹو: فائل

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے وزارتِ انسداد خودکشی قائم کرتے ہوئے پہلے وزیر کی تقرری کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعطم تھریسامے نے دماغی امراض کے عالمی دن کے موقع پر ' دماغی امراض، عدم مساوات اور انسداد خودکشی' کی وزارت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک نے وزارت کی پہلی وزیر کے لیے جیکی ڈوائل پرائس کے نام کا اعلان کیا۔ جیکی ڈوائل پرائس اس وقت وزیر صحت بھی ہیں۔

ایک برس سے وزیر صحت کی ذمہ داری نبھانے والی جیکی ڈوائل کو اب نئی وزارت کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کی جا رہی ہیں۔ اُن کی اولین ذمہ داری خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ کا تعین کرکے سدباب کے لیے اہم اقدامات اُٹھانا ہے۔

انسداد خودکشی کی وزیر کی تعیناتی اس وقت سامنے آئی ہے جب برطانیہ دماغی امراض کے سلسلے میں سالانہ سمٹ میں 50 ممالک کی میزبانی کر رہا ہے۔ برطانیہ میں سالانہ ساڑھے چار ہزار افراد خود اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کے چراغ گُل کردیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔