دُنیا چھوڑ گئے مگر سوشل میڈیا کے جہان میں زندہ ہیں

گلوکار جو سماجی ویب پر آج بھی کام یابیاں سمیٹ رہے ہیں


June 10, 2013
گلوکار جو سماجی ویب پر آج بھی کام یابیاں سمیٹ رہے ہیں فوٹو : فائل

KARACHI: وہ اب اس دنیا میں نہیں، مگر سماجی ویب سائٹس کے جہان میں آج بھی سانسیں لے رہے، بل کہ گفتگو کر رہے ہیں۔ یہ سب کیا ہے، کیسے ہے، آئیے! آپ کو بتائیں۔

پاپ اسٹار مائیکل جیکسن 2009 میں دنیا سے رخصت ہوگیا تھا، مگر ٹوئٹر پر وہ آج بھی موجود ہے۔ اس سائٹ پر مائیکل جیکسن کے آٹھ لاکھ چوراسی ہزار فالوورز ہیں، جہاں وہ اپنے مرنے کے بعد بھی 572 ٹوئٹ اور ری ٹوئٹ کرچکا ہے۔ ظاہر ہے، یہ مائیکل جیکسن نہیں، ظاہر ہے یہ زندہ لوگ ہیں، وہ جو مائیکل جیکسن کے پرستار ہیں یا آج بھی اس کے فن سے مالی فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ اسی طرح شوبز کی کچھ اور شخصیات بھی مختلف ویب سائٹس پر آپ کو جیتی جاگتی ملیں گی، اور ان کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔ وہ سائٹس جہاں مُردہ شخصیات کو زندہ رکھا جارہا ہے، ان سائٹس میں ٹوئٹر، فیس بُک، یوٹیوب، آرکٹ اور کچھ دیگر سائٹس شامل ہیں۔

ان شخصیات میں گلوکار سب سے آگے ہیں، جن میں مائیکل جیکسن سرفہرست ہے۔ خاص طور پر یوٹیوب پر تو اس کی موجودگی دیگر شخصیات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، جہاں اس کا چینل ایک بلین ہٹس پاچکا ہے۔ اس چینل کو چلانے والی ٹیم مائیکل جیکسن کے حوالے سے نئے پروجیکٹس، جیسے ڈکومینٹری، سامنے لاکر مائیکل جیکسن کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ اسی طرح گلوکار جان لینن کا یوٹیوب پر موجود چینل 21.9 ملین مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ آواز کی دنیا میں برس ہا برس حکومت کرنے والے ایلوس پریسلے کا فیس بُک پیج بھی اس کے پرستاروں کے لیے اپنے پسندیدہ گلوکار کی یادگار بنا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |