نیلسن منڈیلا کو خراج تحسین

عظیم راہ نما کے پوتوں نے اپنے دادا کے نظریات کی عکاس ویب سائٹ بنادی


June 10, 2013
عظیم راہ نما کے پوتوں نے اپنے دادا کے نظریات کی عکاس ویب سائٹ بنادی فوٹو : فائل

عہدِحاضر میں قیادت کی نذیر بن جانے والے عظیم راہ نما نیلسن منڈیلا کی ایک دنیا پرستار ہے، جن میں ان کے پوتے بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے سیاہ فام باسیوں نجات دہندہ کے پوتوں Ndaba Mandelaاور Kweku Mandelaنے اپنے اساطیری شہرت کے حامل اور قابل فخر دادا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لیے ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ بنائی ہے۔ Mandela.is کے نام سے بنائی جانے والی یہ ویب سائٹ نیلسن منڈیلا کے نظریات اور جدوجہد ہی کی عکاس ہے، جس کا مرکزِنگاہ براعظم افریقہ کا مسائل اور معاملات ہیں۔

اس ویب سائٹ کے بانیوں میں ایک Ndaba Mandela کا کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے مشترکہ دل چسپیاں رکھنے والے اور اپنے اپنے مقصد کے لیے پُرجوش افراد کو ایک ایسا پیلٹ فارم مہیا کیا گیا ہے، جہاں وہ ایک دوسرے سے مربوط رہ سکیں۔ اس کے ساتھ یہ پلیٹ فارم اپنی اپنی کمیونٹی کا لیے کام کرنے والوں اور مقامی سطح پر تبدیلیوں کے حوالے سے بھی اثرانگیز ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ اس ویب سائٹ کے قیام سے ہمارا مقصد یہ ہے کہ ایک ایسی طرح تحریک یا پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے جو اقدار کی حامل ہو اور جو لوگوں کو ان کے مقاصد کے لیے مصروفِ کار رکھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری اس کاوش کا محور یہ سوچ ہے کہ ایسے بے شمار لوگوں کو یک جا کیا جائے جہ کوئی اچھا کام کرنا چاہتے ہیں یا کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں