بشام میں مزید 4 افراد میں ڈینگی وائرس كی تصدیق تعداد 158 ہوگئی

اسپتال میں سہولیات كا فقدان ہے، ہماے مریض تڑپ رہے ہیں كوئی پُرسان حال نہیں، علاقہ مکینوں کا شکوہ


ویب ڈیسک October 10, 2018
اسپتال میں سہولیات كا فقدان ہے، ہماے مریض تڑپ رہے ہیں كوئی پُرسان حال نہیں، علاقہ مکینوں کا شکوہ . فوٹو : فائل

خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں مزید 4 افراد میں ڈینگی وائرس كی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد كی تعداد بڑھ کر 158 تک ہوگئی ہے۔

شانگلہ کے علاقے بشام میں 3 ہفتوں سے ڈینگی وائرس كے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ہر دن اسپتال میں ڈینگی كے نئے كیسز سامنے آرہے ہیں، آج اسپتال میں مزید 4 افراد میں مرض كی تصدیق ہوئی جس کے بعد مریضوں كی تعداد 158 تک جا پہنچی ہے۔

بشام كے مقامی مكینوں كا كہنا ہے كہ اسپتال میں سہولیات كا فقدان ہے، تحصیل اسپتال میں ڈاكٹروں سمیت پینے كے صاف پانی، واش روم اور بجلی نہ ہونے كے برابر ہے، ہماے مریض تڑپ رہے ہیں كوئی پُرسان حال نہیں، ڈینگی مریضوں كے لئے صرف ایک وارڈ كے علاوہ سہولیات میسر نہیں، اسپتال حكام حیلے بہانے كررہے ہیں ڈینگی پر قابو پانے كے لئے حكومتی اقدامات نہ ہونے كے برابر ہیں۔

ادھر ڈاكٹروں كا كہنا ہے كہ اسپتال میں خراب ڈینگی وائرس كی ٹیسٹ مشین كو ٹھیک كردیا گیا ہے، ڈینگی ادویات اوردیگر سہولیات دے رہے ہیں، گزشتہ ہفتے سے بشام میں مختلف ڈینگی سے متاثرہ كالونیوں میں گھر گھر مہم شروع كی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں