عمران خان کے بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے بہت سے واقعات میرے سامنے ہوئے جس نے مجھے کئی سال پریشان کئے رکھا،عمران خان


ویب ڈیسک October 10, 2018
بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے بہت سے واقعات میرے سامنے ہوئے ،عمران خان۔فوٹو: فائل

بالی ووڈ معروف اداکار عامر خان کے بھانجے اور اداکار عمران خان نے بالی ووڈ انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کے واقعات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے انڈسٹری میں جاری 'می ٹو' مہم سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ باتیں ایسی تھیں جو مجھ پر ایک بوجھ تھیں اور اس حوالے سے میں نے بولنا بھی چاہا مگر نہیں بول سکا تھا لیکن اب یہ وقت بتانے کا ہے۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ میرے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ایک ہدایتکار کی جانب سے فلم میں مرکزی کردار کے لئے خواتین کا آڈیشن لیا جارہا تھا جہاں اُس نے ایک لڑکی سے مختصر لباس میں فوٹو شوٹ کرانے کا کہا درحقیقت وہ شوٹ کسی میگزین یا کوئی لباس کا امتحان نہیں تھا بلکہ وہ تصاویر صرف ہدایتکار کو اپنے ذاتی لیپ ٹاپ میں رکھنا تھیں۔

عمران خان نے مزید بتایا کہ بعد میں وہ مختصر لباس میں بنائی گئیں تصاویر نوجوان لڑکیوں اور وہاں سیٹ پر موجود دیگر خواتین کو دکھائی گئیں اور اُس وقت مجھے یہ ناپسندیدہ عمل لگا کیوں کہ اُس دوران اُن لڑکیوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر ہراساں کیا جارہا تھا۔

اداکار عمران خان نے بتایا کہ بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے بہت سے واقعات میرے سامنے ہوئے جس نے مجھے کئی سال پریشان کئے رکھا یہاں تک کہ ان تمام معاملات سے آگاہ ہونے کے باوجود میں لب کشائی نہیں کر سکا کیوں کہ مجھے اندازہ تھا کہ کوئی میرا بھروسہ نہیں کرتا اور نہ ہی کوئی میری مدد کرنے کے لئے میرے ساتھ کھڑا ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔