سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع

رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دیے گئے، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک October 10, 2018
رینجرز کو خصوصی اختیارات 5 جنوری 2019 تک تفویض کیے گئے ہیں، نوٹی فکیشن ۔ فوٹو : فائل

سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رینجرز کو خصوصی اختیارات 5 جنوری 2019 تک تفویض کیے گئے ہیں اور یہ اختیارات 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طور پر جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں