پاک فوج کے کسی افسر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ڈی جی آئی ایس پی آر

سوشل میڈیا پر صرف پاک فوج کا آفیشل اکاؤنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر ہی ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 10, 2018
سوشل میڈیا پر صرف پاک فوج کا آفیشل اکاؤنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر ہی ہے، آئی ایس پی آر . (فوٹو: فائل)

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غور کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے کسی افسر کا کوئی اکاؤنٹ نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی سمیت پاک فوج کے کسی افسر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، سوشل میڈیا پر صرف پاک فوج کا آفیشل اکاؤنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر ہی ہے، اس کے علاوہ تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں