جماعۃ الدعوۃ کے تحت برما کے مسلمانوں کیلیے امدادی سرگرمیاں
بنگلہ دیش جانیوالے وفد نے برمی مہاجرین سے ملاقاتیں کیں اور ان میں نقد رقوم بھی تقسیم کیں
جماعۃ الدعوۃ کا وفد برما کے مسلمانوں کی داد رسی اور تازہ صورتحال جاننے کے بعد گذشتہ روز کراچی پہنچ گیا، وفد نے بنگلہ دیش میں برمی مہاجرین، عالمی رفاعی اداروں اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور برمی مہاجرین میں نقد رقوم بھی تقسیم کیں، جماعۃ الدعوۃ جلد مہاجرین کیلیے بھرپور ریلیف آپریشن شروع کریگی۔
مہاجرین میں خشک راشن و دیگر اشیائے ضروریہ کی تقسیم کے علاوہ ان کے علاج معالجے اور عارضی رہائش گاہوں کا بھی بندوبست کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق برمی مسلمانوں کی تازہ ترین صورتحال اور ان کی ضروریات جاننے کیلیے گذشتہ جمعہ کو کراچی سے بنگلہ دیش جانے والا جماعۃ الدعوۃ کا وفد ایک ہفتے کا دورہ مکمل کرکے واپس آگیا۔