گورنر سندھ عمران اسماعیل اپنی حکومت کے خلاف ہی بول پڑے

قومی خزانہ خالی ہے، ذخائر 6 ہفتے کے ہیں، کبھی نہیں کہا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، گورنر سندھ


Business Reporter October 11, 2018
کراچی میں امن کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، فیڈریشن ہاؤس میں تاجر برادری سے خطاب فوٹو: فائل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں کے بھینسیں بیچنے اور گورنر ہاؤس میں مہمانوں کی تواضع صرف چائے تک محدود کرنے سے معاشی بحران حل نہیں ہو گا۔

فیڈریشن ہاؤس کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہمیں توانائی کے بحران، خزانے کی صورت حال یا امن وامان کی حالت کا علم نہیں تھا ہم ان مسائل کے حل کا پلان لے کر آئے ہیں ماضی میں لیڈر دوسروں کی قربانی دیتے اور خود بچتے رہے لیکن تحریک انصاف اس روایت کو بدلے گی لیڈر پہلے خود قربانی دے گا اس کے بعد عوام سے قربانی مانگیں گے۔

تاجر برادری کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی صورت حال قابو سے باہر ہونے کی باتوں کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں لیکن یہ کہنا درست نہ ہوگا کہ امن و امان کی صورت حال خراب ہے، انھوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ نئے آئی جی سندھ کو تھوڑا وقت دیں جو امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں ضرورت ہے کہ عوام اور تاجر برادری انھیں سپورٹ فراہم کریں تاکہ شہر سے جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے۔

عمران اسماعیل نے کراچی کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے جدید ترین فائر ٹینڈرز کی خریداری کے ٹینڈر جاری کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں