انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلہ 3 افراد ہلاک

زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے باعث جاوا جزیرہ کے مشرقی علاقے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، انڈونیشی حکام


ویب ڈیسک October 11, 2018
زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے باعث جاوا جزیرہ کے مشرقی علاقے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، انڈونیشی حکام۔ فوٹو: فائل

انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز بالی کے سمندر میں 40 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

انڈونیشی حکام کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے باعث جاوا جزیرہ کے مشرقی علاقے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا میں شدید زلزلے اور ہولناک سونامی کے نتیجے میں 5 ہزار سے زائد شہری لاپتا ہیں جب کہ تباہ کن سونامی میں 1763 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں