کامرہ ائر بیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیںشاہی سید

دہشت گرد اور انتہا پسند منظم ہوکر ملک بھر میں کاروئیاں کر رہے ہیں


Staff Reporter August 17, 2012
ملک کی سا لمیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی اور انتہا پسندی اور عسکریت پسندی ہے۔. فوٹو: فائل

KARACHI: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کامرہ ائر بیس اور لولو سر میں مسافر بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،کامرہ ائر بیس پر حملے اور ہمارے رہنما کی شہادت کی ذمے داری ایک ہی قوت نے قبول کی ہے، سیاسی نادان قوم کو کنفیوز کرنے کی کوشش نہ کریں، دہشت گرد اور انتہا پسند منظم ہوکر ملک بھر میں کاروئیاں کر رہے ہیں، ملک کی سا لمیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی اور انتہا پسندی اور عسکریت پسندی ہے۔

ایک بیان میں شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ مقدس اداروں کے انوکھے لاڈلے زمینی حقائق سے قطعی پور بے خبر ہوکر بے سرپا بیان دیکر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں، علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر برجیس احمد نے کامرہ ائیربیس پر دہشت گردوں کے حملے اور مسافر بس پرفائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی امریکا نواز پالیسیوںکے نتیجے میں پورا ملک افراتفری اور بے یقینی کا شکار ہوگیا ہے،بم دھماکے اور بسوں پرفائرنگ روز کا معمول بن گیا ہے، عام شہریوںکے ساتھ ساتھ اب دفاعی نوعیت کے حساس مقامات بھی دہشتگردوںکی دسترس سے محفوظ نہیں۔

برجیس احمد نے کہا کہ آج پاکستان میں امن وامان کی ابتر صورتحال کی واحد وجہ یہ ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میںشامل ہے، یہ جنگ کسی بھی طورپر پاکستان کی جنگ نہیں ہے،انھوںنے کہاکہ کامرہ بیس پر حملہ شمالی وزیرستان آپریشن کا ردعمل بھی ہوسکتاہے ،حکمرانوںکو امریکا کے ساتھ مل کر شمالی وزیرستان میں آپریشن کے فیصلے کو فی الفور ملتوی کرنا چاہیے ، دریں اثنا جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کامرہ میں پاکستان ایئرفورس منہاس بیس اورراولپنڈی سے استورجانی والی بسوںپر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملوںمیںغیرملکی ہاتھوںکے ملوث ہونے کے امکانات نظراندازنہیںکیے جاسکتے جوملک کے قبائلی علاقوںمیںآپریشن کیلیے جوازپیداکرناچاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں