
پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی اورکبھی دوسری اداکاراؤں پر تبصرے کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور اب میرا کا نیا اسکینڈل سامنے آیاہے۔ لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے اداکارہ میرا پر ان کے گھر پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
لاہور کی سول عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سول جج فہیم الحسن نے شہری تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے عدالت سے استدعاکرتے ہوئے کہا اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے ڈیفنس میں واقع اس کا گھر اپنے نام کروایا، اداکارہ نے گھر کی قیمت بھی ادا نہیں کی اور نہ ہی گھر خالی کررہی ہیں لہٰذا عدالت اداکارہ میرا کو گھر خالی کرنے کا حکم دے۔ سول عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے میرا سے جواب طلب کرلیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔