نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام کے رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پرجاری

فارم نادرا اورڈی سی کے دفاترمیں جمع کروائے جاسکیں گے


ویب ڈیسک October 11, 2018
فارمزجمع کروانے کے لیے 250 روپے فیس بھی جمع کروانا ہوگی: فوٹو: فائل

نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام کے رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پر جاری کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے"نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی" کے اعلان کے بعد رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پرجاری کردیا گیا ہے۔ فارمز22 اکتوبرسے 21 دسمبر تک جمع کروائے جا سکیں گے، پہلے مرحلہ میں 7 اضلاع میں پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، جن میں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفر آباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آ باد شامل ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: وزیراعظم کا 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلیے ''نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی'' قائم کرنے کا اعلان



فارمزجمع کروانے کے لیے 250 روپے فیس بھی جمع کروانا ہوگی، فارم نادرا اور ڈی سی کے دفاتر میں جمع کروائے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزپانچ سالوں میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکیلیے ''نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی'' قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں