
ایکسپریس نیوزکے مطابق نادرا نے اپنی ویب سائیٹ پر نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام کے فارم جاری کیے جس کے بعد نادرا کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔
نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام کے تحت فارمزجمع کروانے کے لیے 250 روپے فیس بھی جمع کروانا ہوگی، فارم نادرا اور ڈی سی کے دفاتر میں جمع کروائے جا سکیں گے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام" کا رجسٹریشن فارم نادرا جاری
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پانچ سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکیلیے ''نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی'' قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔