ملکی مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل میں ہے نوید قمر

ٹنڈو محمد خان کو ماڈل ضلع بنایا جائیگا،نکاسی کے منصوبے اور فلٹر پلانٹ لگائے جائیں گے


Nama Nigar June 11, 2013
شہریوں کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی کے لیے جلد فلٹر پلانٹ لگائے جائیں گے، نوید قمر فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ اقتدار کی پر امن منتقلی پیپلز پارٹی کی حکومت کا کارنامہ ہے۔

ملک کے تمام مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ''عوام کو درپیش مسائل اور ان کا حل کیا ہے '' کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ جمہوریت کی بقا اور اسکے تسلسل میں میڈیا کا سب سے اہم کردار رہا ہے، صحافیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے 1973 کے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا، بے نظیر انکم سپورٹ اسکیم سمیت متعدد عوامی بھلائی کے کام کیے، ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا۔ انھوں نے کہا کہ ضلع ٹنڈو محمد خان ماڈل ضلع بنایا جائے گا، شہریوں کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی کے لیے جلد فلٹر پلانٹ لگائے جائیں گے۔



جبکہ نصیر آباد نکاسی آب منصو بے پر بھی جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے انھیں جتنی بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کی اتنی ہی بھاری ذمہ داری ان پر عائد ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے وہ خود عوام کے ساتھ مل کر شہر سے صفائی ستھرائی کے کاموں میں عملی طور پر شامل ہوں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ وہ نئے بجٹ میں تحصیل میونسپل کا بجٹ 90 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ روپے کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کریں گے۔ تقریب سے اسماعیل میمن، امین لاکھو، عبدالکریم شیخ، شہزاد صبح پوٹو، غلام نبی کیریو اور امتیاز منگریو نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں