ترسیلات زر 11 ماہ میں 1276 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرزنے جولائی تامئی 69کروڑ 33لاکھ 40ہزار ڈالرزائد وطن بھیجے،سب سے زیادہ سعودی عرب سے3 ارب۔۔۔

ماہانہ اوسط ترسیلات بڑھ کر1 ارب 16کروڑ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں، مئی میں مختلف ممالک سے1 ارب 19 کروڑ 26 لاکھ 20 ہزار ڈالر ملے، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال 2012-13 کے پہلے 11 ماہ (جولائی 2012 تا مئی 2013) میں 12ارب76 کروڑ 24 لاکھ 40ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں12ارب6کروڑ91لاکھ ڈالر بھیجے گئے تھے جس سے 69 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار ڈالر یا 5.74 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران سعودی عرب3ارب75کروڑ15لاکھ50ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات2 ارب53 کروڑ 15 لاکھ 70 ہزار ڈالر، امریکا 2 ارب 61 لاکھ40 ہزار ڈالر، برطانیہ1 ارب77کروڑ 40 لاکھ 60 ہزار ڈالر، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 1 ارب46 کروڑ 97 لاکھ ڈالر اور یورپی یونین کے ممالک سے 32 کروڑ 63 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ اس دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 90 کروڑ 29 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔




اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2012 تا مئی 2013 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے ماہانہ اوسطاً 1ارب 16 کروڑ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1 ارب9 کروڑ 71 لاکھ 90 ہزار ڈالر بھیجے گئے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2013 میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے 1 ارب 19 کروڑ 26 لاکھ 20 ہزار ڈالر وطن بھیجے جو 2012 کے اسی ماہ میں بھیجی گئی رقم 1 ارب 19 کروڑ 21 لاکھ 10 ہزار ڈالر سے 0.04 فیصد زیادہ ہیں، مئی میں سعودی عرب، 37 کروڑ 99 لاکھ 60 ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات 21 کروڑ 95 لاکھ 60 ہزارڈالر،

امریکا 18 کروڑ 62 لاکھ90 ہزار ڈالر، برطانیہ 16 کروڑ 29 لاکھ 50 ہزار ڈالر، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 13 کروڑ 80 لاکھ 30 ہزار ڈالر اور یورپی یونین کے ممالک سے 2 کروڑ 86لاکھ 50 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 7 کروڑ 71 لاکھ 80 ہزار ڈالربھیجے گئے۔
Load Next Story