ڈی پی اوپاکپتن تبادلہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری

احسن جمیل گجرنے کسی تعلق پرسرکاری کام میں مداخلت کی توسخت کارروائی ہوگی، فیصلہ


ویب ڈیسک October 11, 2018
مستقبل میں ایسا واقعہ ہوا تو کیس دوبارہ کھول دیا جائے گا، فیصلہ : فوٹو: فائل

ڈی پی اوپاکپتن تبادلہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈی پی اوپاکپتن تبادلہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کلیم امام کی انکوائری رپورٹ سے مطمئن نہیں تھی، خالق داد لک کوانکوائری افسرمقررکیا گیا، ان کی انکوائری رپورٹ پراعتراضات عائد کیے گئے اورفریقین نے جوابات میں خالق داد لک کی ذات پرکھلم کھلا حملے کیے جب کہ خالق داد لک کو جانبداراورحکومت کیساتھ ذاتی عناد کا حامل قراردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈی پی او تبادلہ کیس؛ وزیراعلیٰ پنجاب، سابق آئی جی پنجاب کی معافی قبول

فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ اوراحسن جمیل گجرکے جوابات سابقہ موقف کے خلاف تھے، وزیراعلیٰ سمیت دیگرفریقین نے بے بنیاد اعتراضات اٹھائے۔

عدالت نے وزیراعلیٰ سمیت تمام فریقین کوآئندہ احتیاط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسا واقعہ ہوا تو کیس دوبارہ کھول دیا جائے گا اوراحسن جمیل گجرنے کسی تعلق پرسرکاری کام میں مداخلت کی تو سخت کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں