پاک بحریہ کی کثیر القومی بحری مشق ”امن“ اگلے سال کراچی میں ہوگی
مشق کے ذریعے مشترکہ آپریشنز اور علاقائی امن و استحکام کے قیام کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا
KARACHI:
پاک بحریہ کی کثیر القومی بحری مشق "امن" اگلے سال کے اوائل میں کراچی میں ہوگی جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوں گی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق "امن" 2019 کے اوائل میں کراچی میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شرکت کریں گی۔ ''امن'' کا انعقاد 2007 سے کیا جا رہا ہے۔
مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام ہیں، جبکہ پیشہ وارانہ مہارتوں میں اضافے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ 2019 کی امن مشق میں دنیا بھر کی بحری افواج پاک بحریہ کے عزم "امن کے لیے متحد" کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحری مشق "امن" عالمی بحری سیکیورٹی کے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔