روئی کی نئی فصل کے پیشگی سودوں کا آغاز ہوگیا
فیصل آبادوسانگھر میں 25، 26 اور27 جون کو 800 بیلز کی 7200 روپے من تک میں ترسیل طے
روئی کی نئی فصل کے پنجاب اورسندھ کے بعض علاقوں میں ایڈوانس سودوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے علاقے سمندری ضلع فیصل آباد کی 2 جنگ فیکٹریوں نے پیر کو27 اور 28 جون 2013 کی ڈلیوری کی بنیاد پر روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے 7200 روپے فی من کے حساب سے کیے جبکہ ضلع سانگھڑ (سندھ) کی ایک جننگ فیکٹری نے 25 جون 2013 کی ڈلیوری شرط پر روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے 7100 روپے فی من پر طے کیے ہیں۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے) کے سابق ایگزیکٹو ممبر احسان الحق نے بتایا کہ سندھ کے شہروں بدین، ٹھٹھہ اور میرپورساکرو میں محدود پیمانے پر کپاس کی چنائی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ابتدائی طور پر نئی فصل کی پھٹی کے سودے 3100 روپے فی 40 کلو گرام تک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بعض حصوں میں نئے جنگ سیزن کا آغاز جون2013 کے آخری یا جولائی 2013 کے پہلے ہفتے میں شرو ع ہوجائیگا۔