بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں طوفان ’’تتلی‘‘ سے 8 افراد ہلاک
بجلی کی فراہمی منقطع، فون سروس معطل اور سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، حکومت نے ہنگامی حالت نافذ اور تعلیمی ادارے بند کردیے
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں طوفان سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
طوفان کو تتلی کا نام دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 126 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چل رہی ہے۔ متعدد اضلاع میں موسلادھار بارشیں ہورہی ہیں جب کہ سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔ ریاستی حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہائی الرٹ کردیا ہے، جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع اور فون سروس معطل ہوگئی ہے جبکہ سڑکیں بھی پانی میں بہہ گئی ہیں جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی متاثر ہے۔ مختلف حادثات و واقعات میں 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم حکومت نے کسی جانی نقصان کی تردید کی ہے۔ یہ طوفان اب ریاست اڑیسہ کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں سے 3 لاکھ لوگوں کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔