سٹی کورٹ خاتون اور اسکے سابق شوہر کے درمیان ہاتھا پائی

فاضل عدالت نے لڑکی کی خواہش پر اسے والدہ کے ہمراہ جانے کی اجازت دیدی


Staff Reporter August 17, 2012
بیٹی کی تحویل کے معاملے پر شوہر اور بیوی کے درمیان ہاتھا پائی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سٹی کورٹ میں خاتون اور اس کے سابق شوہر کے درمیاں بیٹی کی تحویل کے تنازع پر تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی،10سالہ بیٹی کے شور شرابے پر تھانہ سٹی کورٹ پولیس موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین کو تھانے لے آئی تاہم نجی معاملے کے باعث انھیں عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے لڑکی کی خواہش پر اس کو والدہ کے ہمراہ جانے کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سٹی کورٹ کے احاطے میں خاتون مسماۃ فضیلہ اپنی10سالہ بیٹی کے ہمراہ آئی تھی اسی اثنا اس کے سابق شوہر عبدالکلام نے زبردستی بیٹی کو چھیننے کی کوشش کی جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد نوبت ہاتھا پائی پر جا پہنچی، ایس ایچ او صورت حال کو کنٹرول کرتے ہوئے دونوں فریقین کو تھانے لے گیا اور انھیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نسیم منصور کے روبرو پیش کیا۔

فاضل عدالت نے دونوں فریقین کے بیانات سننے کے بعد دس سالہ لڑکی کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے والدہ کے ہمراہ جانے کی اجازت دیدی اور دونوں فریقین کو پابند کیا کہ وہ فیصلے تک کوئی غیرقانونی اقدام نہیں اٹھائیں گے، خاتون فضیلہ کے مطابق اس کے شوہر نے9برس قبل بیٹی کی پیدائش سے دو ماہ پہلے اسے طلاق دیکر گھر سے نکال دیا تھا، اس نے محنت مزدوری کرکے بیٹی کی پرورش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں